هُوَ خَالِقٌ لِنَبِيِّنَا
لَوْلاہٗ مَا خَلَقَ السَّمَاءَ
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
تمام تعریفیں اللہ کے لیے جو بلند و بالا ہے وہی ہمارے نبی کے خالق ہیں۔ اگر وہ نہ ہوتے تو و آسمان کو پیدا نہ کرتا ان پر ہمیشہ درود ہوں۔
طَلَعَ النَّبِيُّ المُصطَفَى
كَالبَدْرِ يَطْلَعُ في الدُّجٰى
بِطُلُوعِهِ جَاءَ الْهُدَىٰ
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
نبی برگزیدہ اس طرح اس دنیا میں طلوع ہوئے ۔ جس طرح اندھیری رات میں چودھویں کا چاند طلوع ہوتا ہے۔ اس کے طلوع ہونے سے ہی ہدایت آ گئی۔ اس پر ہمیشہ درود ہوں ۔
بكَمَالِه بَلَغَ الْعُلَى
بِجَمَالِهِ كَشَفَ الدُّجٰی
بقدُومِهِ زَالَ الْوَبَاء
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
اپنے کمال سے وہ بلندی پر پہنچے، اپنے جمال سے اندھیری رات کو روشن کیا۔ اپنی آمد با صفا سے بیماری و وباء کو ختم کر دیا ۔ ان پر ہمیشہ درود ہوں ۔
من كَفِهِ مَاءٌ جَرٰی
نَحْوَى السَّمَاءِ لَيْلًا سَرٰى
خَيْرُ الرُّسُلُ خَيْرُ الْوَرٰى
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
ان کے ( دست پاک) ہتھیلی مبارک سے پانی جاری ہوا رات و رات شب اسراء میں آسمانوں پر گزر ہوا، رسولوں میں سب سے بہتر و افضل ، لوگوں میں سب سے افضل ہو۔ ان کے لیے ہمیشہ درود ہوں۔
قَدْ كَانَ طِيبًا بَولُهُ
مَا كَانَ كِذبًا قَوْلُهُ
وَعَلَى الخَلَائِقِ طَولُهُ
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
جن کا پیشاب مبارک پاک تھا۔ جن کی باتیں سچی اور حق تھیں ( ہیں اور رہیں گی) اور ان کی بلندی تمام مخلوقات پر ہے۔ ان کے لیے ہمیشہ درود ہوں۔۔
آيَاتُهُ بَلَغَ السَّمَاءَ
رَايَاتُهُ قَهَرَ العِدٰی
مَا زَاغَ عَيْنُهُ مَاطَغَى
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
ان کی نشانیاں آسمانوں تک پہنچ گئیں۔ اس کے جھنڈے دشمن کو شکست دیتے ہیں۔ نہ ان کہ نگاہِ ناز ہٹی نہ زیادتی کی، ان کے لیے ہمیشہ درود ہوں۔
قدْ كَانَ فَجَراًسَاطِعًا
قَدْ كَانَ نُورًا طَالِعًا
يَوْمَ الْقِيمَةِ شَافِعًا
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
وہ صبح کو روشن کرنے والے تھے، وہ نور کو چمک دمک بخشنے والے تھے، قیامت کے دن بھی شفاعت کرنے والے ہوں گے،ان کے لیے ہمیشہ درود ہوں۔
بدُعَائِهِ نَزَلَ المَطَرُ
وَبِأَمْرِهِ مَرَّ الشَّجَرُ
أَحْشَاءَهُ شَدَّ الحَجَرُ
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
جن کی دعا سے رم جھم بارش برسے، جن کے حکم پر درخت چل کر فرمانبرداری کرے، جنہوں نے اپنے بطن مبارک پر پتھر باندھے، ان کے لیے ہمیشہ درود ہوں۔
قَدْ كَانَ فَخَمَا فِي النَّظَرُ
قَدْ كَانَ وَجْهََا كَالْقَمَرُ
اَسْنَانُهُ مِثْلَ الدُّرَرُ
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
جو دیکھنے میں خوبصورت تھے، جن کا روئے انور چاند جیسا تھا، جن کے دندانِ مبارک موتیوں کی طرح تھے،
ان کے لیے ہمیشہ درود ہوں۔
ادْعَجْ وَاَکْحَلْ عَيْنُهُ
قَدْ صَارَ دُرًا ظُفْرُهُ
وَأَضَاءَ لَيْلًا صَدْرُهُ
صَلُّوا عَلَيْهِ دَائِمًا
جن کی آنکھیں گہری سیاہ اور سرمہ گیں تھیں، جن کے ناخن مبارک موتیوں جیسے تھے، اور جن کا سینہ مبارک رات کو روشنی روشنی بخشتا تھا، ان کے لیے ہمیشہ درود ہوں۔
No comments:
Post a Comment